رواں مالی سال تجارتی خسارے میں 10.63 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)حکومتی کوششوں کے برعکس ملکی تجارتی خسارے میں اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 11 ماہ میں تجارتی خسارے میں 10.63 فیصد اضافہ ہوا،جولائی سے مئی تک تجارتی خسارہ 24 ارب ڈالرز سے زیادہ رہا ،جولائی سے مئی تک ملکی برآمدات کا حجم 29 ارب 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ کا وہ خواب جو قاتل نے چکنا چور کردیا
رپورٹ کے مطابق 11 ماہ میں ملکی برآمدات میں 4.72 فیصد کا اضافہ ہو سکا ،اس دوران درآمدات 53 ارب 45 کروڑ ڈالرز رہیں،11 ماہ میں درآمدات میں7.30 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کاکہنا ہے کہ مئی میں برآمدات کا حجم 2 ارب 55 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہا ،اپریل کےمقابلے میں مئی میں برآمدات میں 17.43 فیصد اضافہ ہوا،مئی میں درآمدات کا حجم 5 ارب 17 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا،اس دوران تجارتی خسارہ 2 ارب 61 کروڑ ڈالرز رہا ۔
یہ بھی پڑھیں:ثنا یوسف قتل کیس، ملزم سے کتنے پیسے برآمد ہوئے؟ تہلکہ خیز انکشاف