اوورسیزپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے آرڈیننس کیخلاف کیس،فریقین سے جواب طلب

Jun 04, 2021 | 13:19:PM
اوورسیزپاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے آرڈیننس کیخلاف کیس،فریقین سے جواب طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کے آرڈیننس کے خلاف کیس میں فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ روز الیکٹرانک ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے کا آرڈیننس چیلنج کیا گیا تھا، ن لیگی ایم این اے محسن شاہنواز رانجھا نے صدارتی آرڈیننس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ آرڈیننس کے ذریعے اوورسیز پاکستانیوں کوووٹ دینے کا حق غیر آئینی قرار دیا جائے۔

 جسٹس عامر فاروق نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاق ، الیکشن کمیشن اور وزارت قانون سے بھی جواب طلب کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل پاکستان کو بھی نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سے کہا کہ اہم قانونی معاملے پر عدالت کی معاونت کریں ۔خیال رہےجسٹس عامر فاروق نے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے صدارتی آرڈی نینسز کے خلاف پہلے سے زیر سماعت درخواستوں کے ساتھ یکجا کر کے سماعت کا فیصلہ کیا،عدالت نے ڈویژن بنچ کی تشکیل کے لیے فائل چیف جسٹس اطہر من اللہ کو بھجوانے کی ہدایت کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:    مشکل دور گزر چکا ، اب وقت بدلے گا:وزیر اعظم