اپوزیشن فوج سے کہہ رہی ہے کہ حکومت گرا دو ۔۔ وزیراعظم

Jun 04, 2021 | 12:08:PM
 اپوزیشن فوج سے کہہ رہی ہے کہ حکومت گرا دو ۔۔ وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ مشکل دور گزر چکا ہے اور اب ترقی، معیشت بڑھانے اور نوکریاں دینے کا وقت ہے۔وزیراعظم عمران خان نے لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن وبحالی منصوبے کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں تا ملتان شاہراہ کی اپ گریڈیشن و بحالی منصوبےکی افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’جیسے ہی ہم حکومت میں آئے توکہا گیا کہاں ہے نیا پاکستان؟ لیکن ہم نے ڈھائی سال صبر سے گزارا، میڈیا نے بھی تاثر دیا کہ بٹن آن کرکے نیا پاکستان بن جائیگا جب کہ اپوزیشن نے بھی این آر او کے لیے ڈرامہ کیا اور تنقید کی، یہ میرے، ٹیم کے لیے اور عوام کے لیے سبق ہے کہ معاشرے میں تبدیلی جدوجہد سے آتی ہے‘۔

 وزیر اعظم نے کہا کہ ہر جگہ مافیا ہے جو چاہتی ہے حکومت ناکام ہو تاکہ وہ فائدہ اٹھا سکے،معاشرہ اسی سے بدلتا ہے جب طاقتور قانون کے نیچے آتا ہے، اس سے خوشحالی آتی ہے، دنیا میں کوئی بھی ملک دیکھ لیں، وہاں کوئی قبضہ مافیا، چینی مافیا یا سیاسی مافیا نہیں‘۔انہوں نے اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ’ یہ کہتے ہیں این آر او دو ورنہ حکومت گرادیں گے، خود کو جمہوری کہنے والے فوج کو کہہ رہے ہیں حکومت گرادو، ان کا مقصد اپنے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    جہانگیر ترین گروپ کی بیٹھک:بجٹ کے بارے اہم فیصلہ