جہانگیر ترین گروپ کی بیٹھک:بجٹ کے بارے اہم فیصلہ

Jun 04, 2021 | 11:36:AM
جہانگیر ترین گروپ کی بیٹھک:بجٹ کے بارے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جہانگیر ترین گروپ کےایم پی اے نذیر چوہان  کی رہائشگاہ پرعشائیے کا اہتمام کیا گیا، نذیر چوہان کےخلاف ہونےوالی ایف آئی آر  کےحوالےسے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق ڈیفنس میں ایم پی اے نذیر چوہان کی رہائش گاہ  پر جہانگیرترین گروپ کی بیٹھک ہوئی، جہاترین گروپ کےاراکین کےاعزاز میں ایم پی اے نذیر چوہان ن کی جانب  سے عشائیہ دیا گیا ۔عشائیہ میں صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اجمل چیمہ اور ایم پی اے زوار چودھری شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ ترین گروپ نے عشائیہ میں نذیر چوہان کے خلاف ہونے والی ایف آئی آر اورآئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی، جہانگیرترین گروپ کی جانب سے  بجٹ کی منظوری میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیاگیاہے۔

یہ بھی پڑھیں:    وکٹوں کا برابر بٹوارہ،شاہین آفریدی اور نعمان علی کامنفرد ریکارڈ