پرتگال میں آگ کا طوفان بے قابو،6 زخمی

Jul 04, 2026 | 10:04:AM
 پرتگال میں آگ کا طوفان بے قابو،6 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وسطی پرتگال کے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ تیز ہواؤں کے باعث بےقابو ہوگئی،جس سے متعدد علاقے متاثرہیں۔

ووژیلا کےقریب آگ تیزی سےپھیلنے کے باعث صورتحال سنگین ہوگئی۔

حکام کےمطابق آگ سے اب تک 6 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ ویزیو ضلع میں تقریباً 2,400 ہیکٹر جنگلات جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔

آگ کےبڑھتےہوئےخطرے کے پیش نظرقریبی گاؤں کے ایک حصے سےرہائشیوں کو محفوظ مقامات پرمنتقل کر دیا گیا ہے۔

آگ پرقابو پانے کےلیے ایک ہزارسےزائد فائرفائٹرز، 288 امدادی گاڑیاں اور 8 طیارےمسلسل کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

تاہم شدیدگرمی،خشک موسم اور تیزہوائیں امدادی ٹیموں کے لیےمشکلات میں اضافہ کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: مضبوط ایل نینو سسٹم کے حوالے سے عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کردیا