مضبوط ایل نینو سسٹم کے حوالے سے عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کردیا

Jul 04, 2026 | 09:59:AM
 مضبوط ایل نینو سسٹم کے حوالے سے عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کی موسمیاتی ایجنسی نے آئندہ چند ماہ میں عالمی درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والے مضبوط ایل نینو سسٹم کے زور پکڑنے کی پیشگوئی کردی ۔
عالمی موسمیاتی ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ ایل نینو کے اثرات 2027 تک دنیا کے مختلف خطوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں۔
 ہیٹ ویوز میں شدید گرمی سے فرانس، بیلجیئم اور نیدرلینڈز میں تین ہزار 700 سے زائد اموات ریکارڈ ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی
فرانس میں دو ہزار 25 ، بیلجیئم میں ایک ہزار 200 اور نیدرلینڈز میں 480 اموات ہوئی ہیں جس پر حکام کی جانب سے اموات میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
 اس کے علاوہ اسپین میں بھی شدید گرم موسم کے باعث سینکڑوں افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں۔