6جولائی تک بارشیں،موسم کے حوالے اہم پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( فاران یامین ، حاشر وڑائچ،اقصیٰ شیخ ) موسم پھر بدلنے لگا،محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے لئے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی توکہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا،ہواؤں کی رفتار 3 کلو میٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 47 فیصدریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں 6جولائی تک بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہےگا۔
شہراقتدار میں آج بھی موسم شدید گرم ہے اور پارہ 26 ڈگری تک پہنچ گیاہے جبکہ آج درجہ حرارت 38 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آج شام کے وقت بارش کا امکان ہے،گلگت بلتستان ،کشمیر اورخیبرپختونخوا میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،تاہم شہر اقتدار میں کل سے گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
کراچی میں مطلع ابر آلودہے اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیاہے،آج کراچی میں درجہ حرارت 36 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈہے۔
یہ بھی پڑھیں:اگلے 48 گھنٹے میں ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں گے؛حافظ نعیم الرحمن
محکمہ موسمیات کے مطابق شہرقائدمیں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ موسم مرطوب محسوس کیا جائے گا،ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصدہے،مغربی سمت سے 19 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہے تاہم آئندہ آنے والے ہفتے میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں۔