شہرِ اقتدار میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، نومولود بچی انکیوبیٹر میں جھلس گئی

Jul 04, 2023 | 15:26:PM
شہرِ اقتدار میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت، نومولود بچی انکیوبیٹر میں جھلس گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کفایت علی) شہر اقتدار کے پرائیویٹ ہسپتال علاج کیلئے آنیوالے افراد کیلئے وبال جان بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترامڑی کے علاقے میں واقع نجی ہسپتال میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں عملے کی مبینہ غفلت سے نومولود بچی انکیوبیٹر میں جھلس گئی۔
یہ واقعہ ترامڑی کے ڈاکٹر شکیلہ ہسپتال میں پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیے: جعلی عامل کے بہکاوے میں آ کر بکرے کا خون پینے والا نوجوان جان سے گیا
بچی کے والد نے اس حوالے سے بتایا کہ نومولود بچی کو پری میچور ہونے کی وجہ سے انکیوبیٹر میں رکھا گیا تھا جسے بچی کو ایک دن بعد دیکھا تو پاؤں جلے ہوئے تھے جبکہ بچی کو الرجی کا کہہ کر پتی باندھ کر زخم چھپانے کی کوشش کی گئی۔ 
بچی کے والد سید احسن نے مزید بتایا کہ بچی کو دوسرے ہسپتال میں لے جایا گیا تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ بچی کی ٹانگیں جھلس چکی ہیں جس پر بچی کو پمز ہسپتال کے برن سینٹر میں علاج کیلئے منتقل کردیا گیا۔