جعلی عامل کے بہکاوے میں آ کر بکرے کا خون پینے والا نوجوان جان سے گیا

Jul 02, 2023 | 00:01:AM
جعلی عامل کے بہکاوے میں آ کر بکرے کا خون پینے والا نوجوان جان سے گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گو گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا عجیب و غریب واقعات سے بھری پڑی ہے اکثر اوقات آپ جعلی عاملوں سے متعلق سنتے رہتے ہیں ایسا ہی ایک واقعہ سانگھڑ میں پیش آیا جہاں جعلی عامل کے کہنے پر نوجوان بکرے کا خون پی گیا۔

پولیس کے مطابق بکرے کا خون پینے سے 25 سالہ نوجوان انتقال کر گیا، سانگھڑ کے گاؤں مانک تھیم میں جعلی عامل کی جانب سے نوجوان کو بکرے کا خون پلانے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجہ میں نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

یہ بھی پڑھیں: سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی، اسلامی تعاون تنظیم کا ہنگامی اجلاس طلب

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ افسوس ناک واقع کے بعد  فرار ہونے والے جعلی عامل کی تلاش جاری ہے۔