قسمت بدلنے کیلئے میئر کی مگرمچھ سے شادی، حیرت انگیز واقعہ کی ویڈیو وائرل

Jul 04, 2023 | 09:51:AM
 شمالی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست وہاکا کے ایک قصبے کے میئر نے خوشحالی لانے  کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی۔ اس موقع پر دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا جبکہ  تقریب میں روایتی گانوں پر رقص بھی کیا گیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شمالی امریکی ملک میکسیکو کی ریاست وہاکا کے ایک قصبے کے میئر نے خوشحالی لانے  کیلئے مگرمچھ سے شادی کرلی۔ اس موقع پر دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا جبکہ  تقریب میں روایتی گانوں پر رقص بھی کیا گیا۔

شادی کے موقع پر دلہن کو روایتی سفید لباس پہنایا گیا تھا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دُلہا کو ’دُلہن‘ کا بوسہ لیتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم حفاطتی اقدامات کے پیش نظر دُلہن کا منہ باندھ دیا گیا تھا۔        

اس موقع پر منعقد کی جانے والی رنگوں بھری تقریب میں روایتی گانوں پر رقص بھی کیا گیا۔ 

واضح رہے کہ ’چھوٹی شہزادی‘ کا لقب پانے والا سات سالہ مادہ مگرمچھ سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک دیوتا کی نمائندگی کرتا ہے ، اور ریاست وہاکا میں مگر مچھ سے رسمی شادی کا رواج صدیوں سے رائج ہے جس کا مقصد خوشحالی لانا ہوتا ہے۔

یہ روایت ممکنہ طور پر اوکساکا ریاست کی چونٹل اور ہواوے مقامی برادریوں سے صدیوں پرانی ہے۔ مگرمچھ سے شادی رچانے والے میئرموکٹر ہیوگو سوسا نے کا کہنا ہے کہ، ’یہ دو ثقافتوں کا اتحاد ہے‘۔