کرک میں دو گروہوں کے تصادم میں ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق

Jan 04, 2026 | 19:09:PM
 کرک میں دو گروہوں کے تصادم میں ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر حلیم) خیبر پختونخوا کے ضلع  کرک  میں غنڈی میر خانخیل کے علاقہ جنگڑ خیل میں دو  متحارب گروہوں کے  مابین شدید فائرنگ کے نتیجہ میں ایک خاندان کے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

مقامی پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دوطرف فائرنگ کے واقعہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ  ایک شدید زخمی کو کرکک کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔

 غنڈی میاں خیل کے علاقہ جنگڑ خیل مین ہونے والے اس خونریز تصادم کے بعد  واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔۔پولیس نے مرنے والوں کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ 

مقتولوں کے نام سہیل,واحد اللہ,کاشف اور گوہر  بتائے گئے ہیں۔ قتل ہونے والوں میں سے ایک  پشاور سے آیا ہوا مہمان تھا۔

پولیس نے اس سانھہ کی ابتدائی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی مقدمہ کے اندراج کی کوئی اطلاع نہیں۔