بھارتی اداکارجے بھانوشالی اور ماہی وج کا شادی کے 14 سال بعد طلاق کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکار جےبھانوشالی اور اداکارہ ماہی وج نے بالآخر طلاق کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
بھارتی ٹی وی اداکارجےبھانوشالی نےاپنی انسٹاگرام سٹوری کےذریعےطلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔
انسٹاگرام پرجاری بیان میں فنکار جوڑے نے کہا کہ آج ہم زندگی کہلانے والے سفر میں الگ راستے اختیار کرنے کا انتخاب کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہیں گے۔
2011 میں شادی کرنے والے اس جوڑے نے 14 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد باہمی رضامندی سے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جے اورماہی کی شادی 2011 میں ہوئی تھی اور ان کے تین بچے ہیں، 2017 میں انہوں نے دو بچوں، خوشی اور راج ویر کی ذمہ داری سنبھالی،انکی بیٹی تارا 2019 میں پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:کرن جوہرنے’’کبھی خوشی کبھی غم 2‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع کردیں
دونوں کی علیحدگی سے متعلق کئی ماہ سے افواہیں زیر گردش تھیں،جوڑا اکثر اوقات سوشل میڈیا پر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتا رہتا تھا۔