کرن جوہرنے’’کبھی خوشی کبھی غم 2‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع کردیں

Jan 04, 2026 | 15:26:PM
کرن جوہرنے’’کبھی خوشی کبھی غم 2‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع کردیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی فلم ساز اور پروڈیوسر کرن جوہرنےاپنی فلم’’ ’کبھی خوشی کبھی غم 2‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ کرن جوہر نے اس متوقع فلم کے لیے سکرپٹ فائنل کرلی ے، یہ 2001 کی ہٹ فلم’ ’کبھی خوشی کبھی غم‘‘ کے جذباتی اور خاندانی ماحول کو بنیاد بنائے گی، جس میں شاہ رخ خان، کاجول، کرینہ کپور، ہرتیک روشن، امیتابھ بچن، جیا بچن اور دیگر نے اہم کردار ادا کیے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ رومانوی کامیڈی فلم’ ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں کامیابی کے بعد کرن جوہر دوبارہ خاندانی ڈرامہ کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ کی سالگرہ میں اہلیہ کی عدم موجودگی،کئی سوالات کھڑے ہوگئے
 یہ ایک ہائی اوکٹین خاندانی ڈرامہ ہوگی جس کا مرکزی حصہ رومانوی اور جذباتی ہوگا، فلم میں دو مرکزی مرد اور دو مرکزی خواتین کردار ہوں گے اور کاسٹنگ کا عمل جلد شروع ہونے کی توقع ہے۔
اطلاعات کے مطابق کرن جوہر کی یہ فلم 2026 میں ریلیز کی جائے گی۔