رجب بٹ کی سالگرہ میں اہلیہ کی عدم موجودگی،کئی سوالات کھڑے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی سالگرہ میں ان کی اہلیہ ایمان اور بیٹے کی عدم موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھا دیے۔
رجب بٹ کے یوٹیوب پر 8 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں ،حال ہی میں انکی سالگرہ کی سرپرائز تقریب ان کے اہلخانہ نے منعقد کی جس میں ان کی ماں اور بہن بھی موجود تھیں جبکہ رجب بٹ کے قریبی دوست ندیم نانی والا بھی نظر آئے مگر اہلیہ ایمان اور بیٹے کی غیر موجودگی نے مداحوں کو حیران کر دیا۔
اس سے قبل لندن سے پاکستان واپسی پر بھی رجب بٹ نے ایمان اور بیٹے سے ملاقات نہیں کی جس پر مداحوں کے ذہنوں میں خدشات نے جنم لیا تھا۔
حالیہ پیشرفت پرکچھ سوشل میڈیا صارفین کاکہناہے کہ شاید یہ ایک باہمی فیصلہ تھا کہ رجب اپنی اہلیہ اور بچے کو ویڈیوز میں کم دکھانا چاہتے ہیں، جبکہ کچھ نے خدشات ظاہر کیے کہ رشتے میں اختلافات ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:’’وٹہ سٹہ‘‘ کی شادی کرنے پر مجھے افسوس ہے؛رابی پیرزادہ
ایک صارف نے کہامجھے لگتا ہے خاندان اپنی بہو کو نہیں چاہتا، جب کہ دوسرے نے دفاع میں لکھا، رجب صحیح کر رہے ہیں، ہر چیز کو عوام کے سامنے نہیں لانا چاہیے اور بیٹا ابھی بہت چھوٹا ہے۔
واضح رہے کہ رجب بٹ گزشتہ عرصے سے مختلف قانونی تنازعات کا بھی شکار رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ کچھ وقت بیرون ملک بھی رہے ، حال ہی میں کراچی کی عدالت میںان پر وکلا کی جانب سے تشدد کا واقعہ بھی پیش آیا تھا۔