’’وٹہ سٹہ‘‘ کی شادی کرنے پر مجھے افسوس ہے؛رابی پیرزادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ اور کاروباری خاتون رابی پیرزادہ نے حال ہی میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق اہم انکشافات کردیئے۔
شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی رابی پیرزادہ اس وقت ایک بیوٹی برینڈ چلا رہی ہیں، جو مصوری سے وابستہ ہیں اور فلاحی سرگرمیوں میں بھی متحرک ہیں۔
رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں پہلی بار اپنی شادی اور خلع کے بارے میں کھل کر گفتگو کی،پوڈکاسٹ کے دوران رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں شادی شدہ تھی لیکن بعد ازاں میں نے خلع لے لی۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ یہ بات میں پہلی بار عوام کے سامنے لا رہی ہوں اور اس سے قبل میں نے اپنی شادی یا علیحدگی کے بارے میں کبھی بات نہیں کی، میں کسی کے خلاف بات نہیں کرنا چاہتی، لیکن اس رشتے میں جو کچھ میرے ساتھ ہوا، اس کے بعد میں نے خلع لینے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ شاید میرے اور ہم دونوں کی تکالیف کا خاتمہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں دوبارہ شادی کا امکان موجود ہے اور اس سے متعلق میں احمد علی بٹ کی دی گئی نصیحت کو بھی یاد کرتی ہوں۔
ایک اور اہم انکشاف کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے والدین کے دباؤ میں آ کر شادی کی تھی اور یہ ایک’ ’وٹہ سٹہ‘‘ کی شادی تھی، جس پر آج مجھے افسوس ہے۔
رابی پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اس قسم کی شادیوں میں اکثر فریقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
,,,