وزیراعظم نےاقتصادی گورننس سسٹمزکے لیےکمیٹی تشکیل دے دی

Jan 04, 2026 | 12:53:PM
وزیراعظم نےاقتصادی گورننس سسٹمزکے لیےکمیٹی تشکیل دے دی
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وزیراعظم نےاقتصادی گورننس سسٹمزکے لیےکمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب 15رکنی کمیٹی کےچیئرمین مقررکئے گئے ہیں،کمیٹی کاقیام وزیراعظم کے اقتصادی گورننس اصلاحات کاحصہ ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پراپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،سیکریٹری خزانہ،سیکریٹری قانون،سیکریٹری منصوبہ بندی ،سیکریٹری ایس آئی ایف سی، سیکریٹری آئی ٹی،سیکریٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن،سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن،اورسیکریٹری سرمایہ کاری بورڈبھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ 
ذرائع کے مطابق چیئرمین ایس ای سی پی،گورنر اسٹیٹ بینک،اور چیئرمین سی سی پی بھی ارکان کاحصہ،  ہیں،ایم ڈی پیپرا،ڈی جی ٹیکس پالیسی آفس، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل کمیٹی کوبھی  کمیٹی میں بطوررکن شامل کیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل سیکریٹری خزانہ کمیٹی کےلئےسیکریٹری کےفرائض انجام دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت کا عالمی یوم بریل پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کے لئے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔