معروف بھارتی موسیقار ایس پی وینکٹیش چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت میں ملیالم موسیقی کے سینئر موسیقار ایس پی وینکٹیش 70 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔
کیرالہ کی فلم اور موسیقی برادری اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے موسیقارایس پی وینکٹیش کی موت پر دکھ کا اظہارکرتےہوئے کہاہے کہ 70 سالہ کمپوزر اپنے پیچھے ایک ایسی لازوال موسیقی وراثت چھوڑ گئے جو دہائیوں تک ملیالم سنیما کو شکل دیتی رہی۔
یہ بھی پڑھیں:فلم سٹار میرا نفسیاتی دباو کا شکار، ہسپتال منتقل
کیرالہ کے وزیرِ اعلیٰ پنرائی وجین نے ایس پی وینکٹیش کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وینکٹیش کو ملیالم فلم موسیقی کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک بتایا جاتا ہے، ان کی لازوال دھنیں آج بھی مختلف نسلوں کے سامعین کے دلوں میں گونجتی ہیں۔