وزیر خزانہ کی زیرصدارت اجلاس؛این ایف سی تکنیکی ذیلی گروپس بنانے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت 11ویں این ایف سی کا افتتاحی اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزرائے خزانہ اور اراکین نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی مالی صورتحال پر تفصیلی بریفنگزدی گئیں اوراین ایف سی تکنیکی ذیلی گروپس بنانے پر اتفاق کیاگیا۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ وفاق شفاف اور مخلصانہ مکالمے کیلئے پرعزم ہے ، وفاق صوبوں کی بات سننے اور قومی مفاد میں مل کر چلنے کیلئے تیار ہے۔
وزیر خزانہ نے صوبوں کے قومی فِسکل پیکٹ پر دستخط اور مالی سرپلس دینے پر اظہارِ تحسین کرتے ہوئے کہاکہ سیلاب کے باوجود وفاق اور صوبوں نے یکجہتی اور ثابت قدمی دکھائی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے این ایف سی اجلاس جلد بلانے پر وفاق سے اظہارِ تشکرکرتے ہوئے کہاکہ اتفاق رائے سے آگے بڑھنا ناگزیر ہے ۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہاکہ مضبوط صوبے ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں۔سہیل آفریدی نے قبائلی اضلاع کی آبادی اور حصہ این ایف سی میں شامل کرنے کا مطالبہ دہرایا۔
وزیر خزانہ پنجاب نے وسائل کی منصفانہ تقسیم اور پالیسی کے تسلسل پر زور دیا۔
وزیرخزانہ بلوچستان نے کہاکہ صوبے کا ہمیشہ سے وفاق کے ساتھ تعاون رہا ہے ۔
اجلاس میں وفاق اور صوبوں کی مالی صورتحال پر تفصیلی بریفنگزدی گئیں اوراین ایف سی تکنیکی ذیلی گروپس بنانے پر اتفاق کیاگیا۔
سابق فاٹا/نئے ضم شدہ اضلاع کے حصے سے متعلق ذیلی گروپ جنوری 2026 تک سفارشات دے گا۔اجلاس میں شفافیت، پیشہ ورانہ طرز اور باہمی احترام کے ساتھ آگے بڑھنے کا عزم کااظہار کیاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گر گئی