مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحریک انصاف کی بڑی وکٹ لے اڑی

Dec 04, 2025 | 21:09:PM
مسلم لیگ ن آزاد کشمیر تحریک انصاف کی بڑی وکٹ لے اڑی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)مسلم لیگ ن آزاد کشمیر  تحریک انصاف کی بڑی وکٹ لے اڑی۔   

ذرائع کے مطابق سردار میر اکبر خان مسلم لیگ ن میں شمولیت کے لیے تیارہے،انہوں پارٹی قیادت سے ملاقات کی،مسلم لیگ ن کی مرکزی کمیٹی نے سردار میر اکبر خان کی شمولیت کی منظوری دے دی۔

 باغ پیپلز پارٹی کے جلسے کے بعد ن لیگ کی جارحانہ اننگز کھیلنے کو تیار ہے،پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر نے آئندہ عام انتخابات کی تیاری شروع کر دی۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر اور اعلی سطحی وفد نے سردار میر اکبر خان سے ملاقات کی،سردار میر اکبر خان نے کارکنوں کے ساتھ مشاورت کے بعد شمولیت کا جلد فیصلہ کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے سردار میر اکبر خان کا کہنا تھا کہ فکری اور نظریاتی طور پر ہم مسلم لیگ ن کے قائد محمدشریف کے قریب ہیں،مسلم لیگ ن نے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر کی عوام کی بھرپور خدمت کی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجودہ مسائل کے حل کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
ن لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار میر اکبر خان اور ساتھی جلد مسلم لیگ ن کا حصہ بن کر عوام کی خدمت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :  این اے 251 کے 22 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان