این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان 

Dec 04, 2025 | 20:58:PM
این اے 251 کے 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی تاریخ کا اعلان 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ این اے 251 شیرانی ژوب قلعہ سیف اللّٰہ میں 22 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ 18 دسمبر کو ہو گی۔

الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی،الیکشن کمیشن نے دوبارہ پولنگ کا فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 251 سے کامیاب امیدوار سید سمیع اللّٰہ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا تھا،الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن بلوچستان کے فیصلے کی روشنی ڈی نوٹیفائی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور ہائیکورٹ،27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں  کل سماعت کیلئے مقرر