لاہور ہائیکورٹ،27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں  کل سماعت کیلئے مقرر 

Dec 04, 2025 | 20:50:PM
لاہور ہائیکورٹ،27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں  کل سماعت کیلئے مقرر 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ میں27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستیں  کل سماعت کے لیے مقرر  کر دیں گئیں ہیں۔

ان درخواستوں پرجسٹس صداقت علی خان  کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا، جسٹس جواد حسن اور جسٹس سلطان تنویر احمد  بنچ میں شامل ہیں۔ جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس جواد حسن 27 ویں آئینی ترمیم کیخلاف  کیس کی سماعت کے لئے راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔

شہری منیر احمد سمیت دیگر نے 27 ائینی ترمیم کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔درخواستوں میں وفاقی حکومت ، پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواستوں میں 27 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ معین الدین چشتی  کی درگاہ پر بم کی اطلاع، زائرین کا داخلہ روک دیا گیا