ایک روز میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم 

Aug 04, 2021 | 10:22:AM
 ایک روز میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک روز میں 11 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا گیا ۔ 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز 11 لاکھ 39 ہزار 580 افراد کی ویکسینیشن ہوئی۔ملک میں اب تک3 کروڑ 30 لاکھ 59 ہزار 676 افراد کی ویکسینیشن ہو چکی۔

دوسری جانب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس کا اہم اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ وزارت تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا۔

 یہ بھی پڑھیں: سکول بند ہوں گے یا کھلے رہیں گے  فیصلہ آج