وفاقی دارالحکومت میں ایک بار پھر تیندوے کی چہل قدمی، شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا

Apr 04, 2023 | 12:15:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) اسلام آباد کی ماگلہ ہلز میں ایک بار پھر تیندوے کی چہل قدمی سے شہریوں میں خوف و ہراس کی لہر پیدا ہو گئی۔

اسلام آباد کے مارگلہ ہلز میں تیندوے کی چہل قدمی، مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ٹریل فائیو میں ایک بار پھر تیندوا گھس آیا جس کی ویڈیو شہری نےبنا کر سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے۔تیندوے کی موجودگی نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر کا لوگو تبدیل، چڑیا کی جگہ کونسے جانور نے لی؟

واضح رہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے ٹریل فائیو چہل قدمی اور ہائیکنگ کے شوقین افراد کیلئے مشہور ہیں۔ اس سے قبل بھی مختلف ٹریلز پر تیندوے دیکھے گئے تھے۔ جبکہ دو ماہ قبل تو ایک تیندوا ڈی ایچ اے اسلام آباد میں گھس آیا تھا جس نے شہریوں کو بے حد پریشان کیا تھا۔