عمران خان کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

Apr 04, 2023 | 11:32:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)ظل شاہ قتل،جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد کا معاملہ،انسداد دہشتگردی عدالت کے طلب کرنے پر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پیش ہوگئے،عدالت نے عمران خان کی تین مقدمات میں 13 اپریل تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی ۔


چیئرمین پی ٹی آئی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے،سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان جج کے چیمبر میں پیش ہوئے،عدالت نے عمران خان کی حاضری معافی کی درخواست آج مسترد کی تھی۔

ضرور پڑھیں :عمران خان کی تقاریر پر پابندی، عدالت نے فریقین سے 28 اپریل کو جواب طلب کرلیا
انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پر عمران خان پیش ہوئے،عمران خان نے 3مقدمات میں عبوری درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی،عمران خان نے کمرہ عدالت میں جے آئی ٹی ٹیم کو تحریری بیان بھی دیدیا۔