پوجا بینرجی کو کیوں اور  کس وجہ سے ٹرول کیا جاتا ہے ؟

Apr 04, 2022 | 20:26:PM
بھارتی، ٹی وی، آرٹسٹ ،پوجا، بینرجی
کیپشن: بھارتی ٹی وی آرٹسٹ پوجا بینرجی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹی وی پر پاروتی کا کردار ادا کر کے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پوجا بینرجی حقیقی زندگی میں بہت گلیمرس ہیں۔ وہ اپنی بولڈ اور سیزلنگ تصویروں سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیتی ہے۔ جس کی وجہ سے انہیں کئی بار ٹرول بھی ہونا پڑتا ہے۔ تاہم پوجا کو اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ پوجا سب سے زیادہ اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے اپنے شوہر سے دوبارہ شادی کی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پوجا بینرجی اور اداکار کنال ورما کی شادی نومبر 2021 میں ہوئی تھی۔ حالانکہ یہ جوڑا پہلے ہی شادی شدہ تھا۔ اپریل 2020 میں ان کی کورٹ میرج ہوئی۔پوجا اور کنال پہلے دھوم دھام سے شادی کرنے والے تھے لیکن کورونا نے سارا پلان برباد کر دیا۔ جیسے ہی کورونا کی تباہی دور ہوئی، انہوں نے 16 نومبر کو گوا میں دھوم دھام سے شادی کی اور اسطرح  ان کا بیٹا بھی ان کی شادی کا گواہ بن گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پوجا شادی سے پہلے ہی بچے کو جنم دینے والی تھیں۔ انہوں نے 9 اکتوبر 2020 کو اپنے بیٹے کرشیو کو جنم دیا۔ کورٹ میرج کے چھ ماہ بعد ہی پوجا ماں بنی۔ پوجا اور کنال کی ملاقات ایک سیٹ پر ہوئی۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ ایک شو میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ کنال اس دوران سکریننگ دینے آئے تھے۔ جسے دیکھ کر پوجا اپنا دل ہار بیٹھی تھی۔پوجا نے بتایا تھا کہ کنال انہیں بہت کیوٹ لگے تھے۔ جب ممبئی میں کوئی نہیں تھا تو صرف وہی اداکارہ کا سہارا بنے۔ پوجا بینرجی صرف 15 سال کی عمر میں اپنے گھر سے بھاگ گئی تھیں۔ پوجا نے ایک   ٹاک شو میں بتایا کہ مجھے اس عمر میں پیار ہو گیا تھا، ایسا لگا جیسے یہ میری دنیا ہے، لیکن یہ سب چلا نہیں،حالانکہ انہیں اس بات پر کوئی افسوس نہیں ہے۔گھر سے نکلنے کے بعد پوجا اپنے گھر واپس نہیں گئی، بلکہ وہ ممبئی میں رہ کر ہی جدو جہد  کرنےلگیں۔ کیونکہ انہوں نے اپنا ذہن بنا لیا تھا، میرے والد میری وجہ سے شرمندگی ہوئی اُسے میں اپنے اچیومنٹ سے دور کردوں گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری ۔ہر قسم کا انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کی اجازت