7 اضلاع بنانے سے کراچی نہیں ٹوٹا تو سندھ کی تقسیم پر اعتراض کیوں؟مصطفیٰ کمال

Sep 05, 2026 | 12:42:PM
7 اضلاع بنانے سے کراچی نہیں ٹوٹا تو سندھ کی تقسیم پر اعتراض کیوں؟مصطفیٰ کمال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ہمیں نئے صوبوں کے ناموں سے کوئی مسئلہ نہیں،اصل جنگ وسائل کی تقسیم اور اختیارات کی ہے،سندھ کو 3حصوں میں تقسیم کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟کیا 7اضلاع بنانے سے کراچی ٹوٹ گیا؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ایم کیو ایم انتظامی صوبے بنانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹی،ہم لسانی بنیاد پر تقسیم کے خلاف ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو کے آئین میں 27ترامیم کر چکے ہیں ،سندھ کو 3حصوں میں تقسیم کرنے میں کیا مسئلہ ہے؟پورا ملک کہہ رہا ہے کہ نظام مکمل طور پر گل سڑ چکا ہے،مسائل کے حل کے لیے بیٹھ کر بات کی جائے۔

 مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی اس نے نئے اضلاع بنائے،7اضلاع بنانے سے کیا کراچی ٹوٹ گیا؟

یہ بھی پڑھیں:15صوبوں  کی راہ ہموار؟  علیم خان کا بڑا بیان سامنے آگیا!

وفاقی وزیر نے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ آپ سے کراچی کا ایک گٹر نہیں سنبھل رہا،لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں،بچوں کو کتے کے کاٹنے اور گٹر میں گرنے سے نہیں بچایا جا رہا۔صحت اور صفائی کا موجودہ نظام ایک کاروبار بن چکا ہے،بچوں کو کتے کے کاٹنے اور کرنٹ لگنے سے مرنے پر کبھی غصہ نہیں آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہر قائد میں جعلی سرٹیفکیٹ بنا کر نوکریاں بانٹی جا رہی ہیں،جو شہر کما کر دیتا ہے اسے حق نہیں دیا جا رہا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو ساتھ لے کر عوام کے پاس چلتے ہیں ،دنیا نے میرے دور کے کام کو سراہا ہے،مجھے قریب رکھنے کی بات تو وزیر اعظم بتائیں گے،عباسی شہید ہسپتال میں میرے دور میں کام ہوا۔

مصطفیٰ کمال کا اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ماضی میں خواتین کو پلانٹ کرکے بھیجا گیا تھا،میں بہت کچھ کہہ سکتا تھا لیکن خود پر قابو رکھا،20سال میں کرپشن کا ایک کیس بھی نہیں لاسکے۔