بڑی خوشخبری ۔ہر قسم کا انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کی اجازت

Apr 04, 2022 | 19:13:PM
زائرین، عمرہ ،سعادت، حاصل
کیپشن: زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب  کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ہر قسم کے انٹری ویزے رکھنے والے افراد کو عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی وزارت حج عمرہ نے عمرہ سعادت کی اپوائنٹمنٹ کی بکنگ کے لئے تین مراحل طے کئے ہیں، جن میں سب پہلے مملکت میں داخلے کا ویزاحاصل کرنا، دوسرا رجسٹریشن کے وقت اسکی میعاد کو یقینی بنانا جبکہ تیسرا درخواست پر اپوائنٹمنٹ بک کرنا ہے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق مملکت سے باہر سے آنے والے زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لئے ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ بک کرنا ہوگی۔وزارت نے کہا کہ عمرہ اپوائنٹمنٹ بکنگ کے زیادہ سے زیادہ6 گھنٹے کے اندر سعودی عرب میں داخل نہ ہونے کی صورت میں عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔اس کے علاوہ وزارت نے مزید کہا کہ اگر درخواست دہندہ کورونا سے متاثر نکلا یا کسی متاثرہ شخص سے رابطے میں رہا تو پھر بھی عمرے کی اجازت خود بخود منسوخ ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرگل کے بعد یونس خان کو کونسا بڑا عہدہ مل گیا ؟