عمرگل کے بعد یونس خان کو کونسا بڑا عہدہ مل گیا ؟

Apr 04, 2022 | 18:08:PM
عمر ،گل ،یونس ،خان
کیپشن: عمر گل اور  یونس خان (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کرکٹ بورڈ نےعمر گل کے بولنگ کوچ بننے کے بعد یونس خان کو بھی افغان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو افغان کرکٹ بورڈ نے مختصر طرز کے معاہدے کے تحت افغانستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا ہے۔سابق قومی کپتان یونس خان 15دن تک افغانستان کرکٹ ٹیم کے کیمپ کو ابوظہبی میں جوائن کریں گے ۔  اس سے قبل عمر گل کو گزشتہ روز ہی افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کا بولنگ کوچ منتخب کیا تھا ۔ کیمپ میں 25 افغانی کھلاڑی شرکت کریں گے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے سی ای او نصیب خان نے کہا کہ یونس خان اور عمر گل کو بین الاقوامی کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے، اور دونوں اپنی فیلڈ میں مہارت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’’محبت ہمیشہ جیت جاتی ہے‘‘!