پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان

کسی عہدےیا سیٹ کالالچ نہیں،ڈیڑھ سال غور و فکر کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا

Sep 03, 2025 | 16:38:PM
پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی کا مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ )پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
  سابق سینیٹر بہرہ مند تنگی نےپاکستان مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئےکہا کہ 1981 میں پیپلز پارٹی سے سیاسی سفر کا آغاز کیا تھا، پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت ختم ہونے کے بعد احتجاج نہیں کیا، فیصلے کو عزت سے قبول کیا،نواز شریف کے دل میں پاکستان، عوام اور اداروں کے لیے درد ہے،امیر مقام اور مرتضیٰ جاوید عباسی کی قیادت دیکھ کر ن لیگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔
بہرہ مند تنگی نے کہا کہ ن لیگ میں شمولیت کسی عہدے،مطالبے یا سیٹ کے لیے نہیں کی،مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے جو ملک و قوم کے مفاد کی سیاست کر رہی ہے،میں نے ڈیڑھ سال غور و فکر کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا،اب ن لیگ کے پلیٹ فارم سے خیبرپختونخوا کی عوام کی خدمت کروں گا۔
بہرہ مند تنگی نے کہاکہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور امیر مقام کی قیادت پر مکمل اعتمادہے،ن لیگ میں شمولیت ضمیر کی آواز پر کی، کوئی ذاتی مفاد نہیں،پارٹی ورکر کی حیثیت سے ن لیگ کے لیے زندگی کے آخری لمحے تک کام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

بہرہ مند تنگی نے امیر مقام، مرتضیٰ جاوید اور دیگر رہنماؤں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سیاست عوامی خدمت کا ذریعہ ہے، ن لیگ سے وابستگی باعثِ فخر ہے،چار سدہ کی عوام اور ن لیگی کارکنان کے ساتھ مل کر کام جاری رکھوں گا،ن لیگ کی قیادت نے جس عزت سے خوش آمدید کہا، ہمیشہ شکر گزار رہوں گا،میں فیلڈ مارشل سیدعاصم منیرکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جیسے انہوں نے ہر محاذ پر انڈیا کا مقابلہ کیا۔