سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ

Sep 03, 2025 | 15:50:PM
سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم ، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنیکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے اعلامیے کے مطابق بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین غیر ضروری قرار دیئے گئے، صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری ختم کر دی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کی جانب سےبند کئے جانے والے پروگرامز کی فہرست بھی جاری کر دی گئی ہے جس میں پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاک اسٹڈی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب انتقال کرگئے
اعلامیہ میں مزیدکہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں انرولمنٹ کم اور ڈراپ آؤٹ شرح بہت زیادہ ہے، غیر ضروری مضامین کی جگہ مارکیٹ سے ہم آہنگ مضامین شامل کیے جائیں گے۔