معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب انتقال کرگئے

Sep 03, 2025 | 15:37:PM
معروف کاروباری شخصیت رفیق ایم حبیب انتقال کرگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف کاروباری شخصیت اور حبیب یونیورسٹی کے چانسلر رفیق ایم حبیب خالق حقیقی سے جاملے۔
حبیب یونیورسٹی کے سوشل میڈیا پیج پر رفیق ایم حبیب کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے ان کے انتقال پر دکھ  اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
 یونیورسٹی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں رفیق ایم حبیب کیلئے درج ہے کہ ایک ایسا شخص جس کا پرسکون عزم اور دیانت اس سفر کی بنیاد بنی، حبیب یونیورسٹی کے قیام کے پس منظر میں رفیق ایم حبیب کی اخلاقی اور بصیر ت کارفرما تھی۔


پوسٹ کے مطابق ان  کا یقین تھا کہ تعلیم کو زیادہ سے زیادہ بھلائی کیلئے ہونا چاہیےآج بھی ہمارے مشن کی رہنمائی کرتا ہے، ان کی میراث اس ادارے میں زندہ ہے جس کی تعمیر میں انہوں نے مدد کی، یہ ادارہ آنے والی نسلوں کوبااختیار بناتا رہےگا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا مبینہ اغواء کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق رفیق ایم حبیب ہاؤس آف حبیب یونیورسٹی فاؤنڈیشن کے چیئرمین رہ چکے ہیں، وہ ہاؤس آف حبیب کے سابق سربراہ، ایچ یو کے چانسلراور سٹائل کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن بھی رہے۔