ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا مبینہ اغواء کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا

Sep 03, 2025 | 14:50:PM
ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کا مبینہ اغواء کیس، عدالت سے اہم فیصلہ آگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو اغوا اور قتل کی دھمکیوں کے مقدمے میں گرفتار ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت منظور کرلی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے کے کیس پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عامر ضیاء نے ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی اور ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی۔ 
ملزم حسن زاہد کی عبوری ضمانت 20 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض منظور کی گئی، تاہم عدالت نے ملزم کو شامل تفتیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا
 ملزم کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ اس مقدمہ میں بے گناہ ہوں، ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا ہے،ملزم حسن زاہد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر 9 ستمبر کو دلائل ہوں گے، ملزم تھانہ شالیمار کے دوسرے مقدمے میں 5 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ہے۔