شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں،یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور لمحات دیے جس نے شہر کی نائٹ لائف کو ایک خوبصورت شکل دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:آریان کے بعد شاہ رُخ خان کی بیٹی بھی قانون کی گرفت میں آگئی
انہوں نے بتایا کہ اس ریسٹورنٹ کی شہر میں موجود دیگر برانچز اب بھی دستیاب ہیں۔
یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اوران کے شوہر راج کندرا ایک بار پھر ایک تنازعہ میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ لوٹس کیپٹل فنانشل سروسز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بزنس مین دیپک کوٹھاری نے ان کے خلاف 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے الزامات لگائے ہیں،تاہم شلپا اور راج کے وکیل پرشانت پاٹل نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔