افغانستان کا فضائی آپریشن  آج سے بحال ہونے کی توقع

Sep 03, 2021 | 13:13:PM
افغانستان کا فضائی آپریشن  آج سے بحال ہونے کی توقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)31 اگست سے بند  افغانستان کا فضائی آپریشن آج بروز جمعہ سے بحال ہونے کی توقع ہے۔قطر  اور  ترکی کے ایوی ایشن ماہرین کابل ائیرپورٹ کے فضائی ٹریفک کنٹرول سروس کو بحال کر نے میں معاونت فراہم کر رہے ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں قطر ائیر فورس کا طیارہ اور ٹیکنیکل ٹیم گزشتہ 2 روز سے کابل میں موجود ہے جبکہ قطر ائیر فورس کی ایک اور خصوصی پرواز  گز شتہ شام افغان دارالحکومت کابل پہنچی ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کا بتانا ہے کہ قطر سے مزید ماہرین کو کابل چھوڑ کر  یہ پرواز  واپس چلی گئی ہے۔

خیال رہےکہ  امریکا کی جانب سے افغانستان سے انخلا کا آپریشن مکمل کرنے کے اعلان تک ایک لاکھ 23 ہزار افراد کابل ائیرپورٹ سے بیرون ملک روانہ ہو چکے ہیں جن میں غیر ملکیوں کی بڑی تعداد سمیت افغان شہری بھی شامل ہیں۔اس سے قبل ترکی کی جانب سے بھی کابل ائیرپورٹ کا انتظام سنبھالنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی تھی اور اس معاملے پر طالبان اور ترک حکام کے درمیان مذاکرات بھی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:      اشرف غنی نے وزیر اعظم کی تجویز نہیں مانی گئی ,آج حالات سب کے سامنے ہیں