اشرف غنی نے وزیر اعظم کی تجویز نہیں مانی گئی ,آج حالات سب کے سامنے ہیں

Sep 03, 2021 | 12:58:PM
اشرف غنی نے وزیر اعظم کی تجویز نہیں مانی گئی ,آج حالات سب کے سامنے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستان کی تجویز کو پہلے بھی نہیں سنا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات وزیراعظم عمران خان نے اشرف غنی کو الیکشن نا کروانے کی تجویز دی تھی، اشرف غنی نے وزیراعظم کی تجویز نہیں مانی اور حالات آج سب کے سامنے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین ابھی تک پاکستان میں داخل نہیں ہوئے، افغانستان میں ایسی صورتحال نہیں ہے کہ لوگ چھوڑ چھاڑ کر نکل جائیں ۔

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں حالات مستحکم رہیں، طالبان پر اثر و رسوخ ہے لیکن کنٹرول نہیں ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ  کابل ایئرپورٹ جلد از جلد کھل جائے۔

یہ بھی پڑھیں:      سپیشل برانچ میں بھرتی کا لالچ دینے والا 17سالہ نوجوان گرفتار