پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بھرتیاں شروع! جانیں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ

Oct 03, 2025 | 09:31:AM
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں بھرتیاں شروع! جانیں اپلائی کرنے کا مکمل طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز  نے مختلف اہم عہدوں کے لیے بھرتی کا اعلان کر دیا۔

پی ایس سی اے لاہور نے مختلف اہم عہدوں کے لیے ہنرمند، محنتی اور پرجوش افراد سے درخواستیں طلب کی ہیں۔

 کوئی بھی ایسا شخص جو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں مہارت رکھتا ہے اور ایک محفوظ، ترقی یافتہ پانجاب کے قیام میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو اس کے لیے یہ خاص موقع ہے۔

اعلان کے مطابق پنجاب سیف سٹی اتھارٹی جدید منصوبوں پر کام کرنے کیلئیے ماہرین کو اپنی ٹیم میں شامل کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام کی حفاظت کو بہتر بنایا جا سکے اور عوامی خدمات میں معیار کو بلند کیا جا سکے۔

جن اسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ان میں ڈیٹا سائنس کیلئے ایگزیکٹو آفیسر، انفارمیشن اینڈ ڈیٹا سکیورٹی کیلئے ایگزیکٹو آفیسر، جی آئی ایس میں ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور مشین لرننگ کیلئے ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر اور قانون کیلئے اسسٹنٹ ایگزیکٹو آفیسر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سابق شامی صدر بشارالاسد کو روس میں زہر دیے جانے کا دعویٰ

واضح رہے کہ یہ تمام عہدے کنٹریکٹ کی بنیاد پر ہیں اور ان میں کام کرنے والوں کو پیشہ ورانہ ماحول اور بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

مذکورہ عہدوں کے لیے دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواست آن لائن فارم کے ذریع جمع کروا سکتے ہیں اور درخواست دینے کی آخری تاریخ 10 اکتوبر 2025 ہے، جبکہ درخواست جمع کرانے کے لیے ویب سائٹ psca.gop.pk/career کے ذریعے اپلائی کیا جا سکتا ہے۔