چکوال سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ۔۔5جاں بحق ،22 زخمی

Oct 03, 2021 | 22:56:PM
چکوال،بس ،کو ،حادثہ
کیپشن: ایکسیڈنٹ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ایم فور موٹروے شام کوٹ ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ہے۔ حادثے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  بد قسمت مسافر بس اس وقت حادثے کا شکار ہوئی جب وہ ایم فور موٹر وے شام کوٹ ٹول پلازہ کے قریب پہنچی۔مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور امدادی اداروں کے کارکنان جائے وقوع پر پہنچے اور انہوں نے زخمیوں کو  بس کی باڈی کا ٹ کر علاج معالجے کے لیے نزدیکی اسپتال منتقل کیا۔

 پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکار جائے وقوع سے ثبوت وشواہد بھی اکھٹے کر رہے ہیں۔ تاحال حادثے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈیکلیئرڈ ہیں۔۔ترجمان