چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈیکلیئرڈ ہیں۔۔ترجمان

Oct 03, 2021 | 22:24:PM
ترجمان،چودھری برادران،کا ،اہم بیان
کیپشن: پرویز الٰہی،مونس الٰہی،شجاعت حسین،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چودھری برادران کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چودھری صاحبان کو ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا گیا۔  تاکہ ان کے خلاف ان بے بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔ چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈیکلیئرڈ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کار سوار دوشیزہ سے نازیبا حرکات کرنیوالے ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار وں کو ایسی سزا مل گئی جس کا تصور بھی نہ کیا ہوگا