مغربی ہواؤں کانیاسلسلہ داخل،کل سے بارشیں ہی بارشیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں 4 نومبر سے بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نے کل سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے،آج رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا جو 5 نومبر تک موجود رہے گا۔
4 سے 5 نومبر کے دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور میں بارش ہونے کی توقع ہے، صوابی، پشاور، مردان، کوہاٹ، کشمیر، مظفر آباد میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، سرگودھا میں بھی بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ خوشاب، گوجرانولہ، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کے اوقات میں سرد رہنے کی توقع ہے۔
اسلام آباد میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ لا ہور، گوجرانوالہ، قصور، شیخو پورہ، سیالکوٹ، خانیوال، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گرد و نواح میں سموگ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:تکنیکی و آپریشنل خرابیوں نے ایئر ٹریفک کو بریک لگادی،5پروازیں منسوخ
سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ چترال، دیر، باجوڑ اورکرم میں چند مقامات پر بارش ہونے کی توقع ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔کل سے کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع ہے، راولپنڈی اسلام آباد،مری سمیت خطہ پوٹھوہار میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔