نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 03, 2023 | 14:36:PM
نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

معروف اداکارہ نے یہ خوشخبری اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے،نور بخاری کے بیٹے کا نام محمد علی رضا رکھا گیا ہے، اداکارہ نور بخاری نے بیٹے کی پاؤں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’اللّٰہ نے مجھے بیٹے سے نوازا ہے الحمدللّٰہ‘‘، میرے بیٹے محمد علی رضا کو اپنی دعاؤں میں رکھیں۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل نوربخاری کی دو بیٹیاں ہیں،اداکارہ نے 2020 کے آغاز میں سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کا اعتراف کرتے ہوئے اُنہیں اپنا ہیرو قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ اداکارہ نور بخاری 4 سال قبل شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔