مسجد نبویؐ واقعہ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

May 03, 2022 | 12:52:PM
مسجد نبویؐ واقعہ۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے سعودی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا
کیپشن: مولانا عبدالغفور حیدری (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جے یو آئی ف کے سیکریٹری جنرل و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مدینہ منورہ میں گزشتہ دنوں پی ٹی آئی سے وابسطہ شر پسند عناصر نے روضہ اقدس کا تقدس پامال کیا، اس عمل سے مسلم امہ کی دل آزاری اور پاکستان کی بدنامی ہوئی انہوں نےسعودی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسجد نبویؐ کے واقعہ میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

قلات میں جامعہ اسلامیہ مرکز میں نماز عیدالفطر کا بڑا اجتماع ہوا جہاں نمازِ عید کی امامت مولانا عبدالغفور نے کی،نماز عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آج کا دن امت مسلمہ کو اتحاد و یکجہتی کا درس دیتا ہے،ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے حضور پاکؐ کی شفاعت نصیب ہو۔

یہ بھی پڑھیںعمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مدد مانگ لی