سرکاری افسر آپ کے ذاتی ملازم نہیں ۔۔فردوس عاشق کے رویہ پر مر یم نوازکا سخت ردعمل

May 03, 2021 | 00:01:AM
 سرکاری افسر آپ کے ذاتی ملازم نہیں ۔۔فردوس عاشق کے رویہ پر مر یم نوازکا سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سونیا صدف کو ڈانٹنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔
تفصیلا ت کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اپنی ناکامی اوربدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں میں غیرمعیار ی، مہنگی اشیاءحکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھاکہ سرکاری افسر آپ کے ذاتی ملازم نہیں، سیالکوٹ کے رمضان بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سیلیکٹ ہوکر نہیں آتے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسروں کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔ مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں لہٰذا سونیا صدف سے معافی مانگیں۔

یہ بھی پڑھیں:"آپ کی حرکتیں نہیں ہیں اسسٹنٹ کمشنر والی" فردوس عاشق اعوان کی اے سی کو ڈانٹ، ویڈیو وائرل