"آپ کی حرکتیں نہیں ہیں اسسٹنٹ کمشنر والی" فردوس عاشق اعوان کی اے سی کو ڈانٹ، ویڈیو وائرل

May 02, 2021 | 21:44:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سیالکوٹ سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ پلادی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کررہی ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لے رہی ہیں۔


اس دوران فردوس عاشق اعوان نے سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سے اہم وزارت واپس لے لی گئی