پشاور میں آٹا مزید مہنگا ، 20 کلو کا تھیلا 2700 روپے کا ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت پشاور میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
آٹا ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق مکس آٹے کا 20 کلو تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2500 روپے ہو گیا ہے، جبکہ فائن آٹے کا 20 کلو تھیلا 2600 سے بڑھ کر 2700 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ آٹے کی طلب میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ آ رہا ہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے سے شہریوں کو مزید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔
واضح رہے رمضان المبارک شروع ہونے سے قبل بھی پشاور ، لاہور ، کراچی اور دیگر شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ٹی 20 ورلڈ کپ، پہلا سیمی فائنل کل جنوبی افریقااور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائیگا