پیٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی بڑااضافہ

Sep 13, 2026 | 10:59:AM
 پیٹرولیم مصنوعات کے بعد آٹے کی قیمتوں میں بھی بڑااضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(صدام حسین چانڈیو)پیٹرولیم مصنوعات کے بعدآٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
جیکب آباد میں فی کلو آٹا 130 روپے فی کلو سے بڑھ کر 150 روپے میں فروخت ہونے لگاجبکہ  آٹے کے 40 کلو تھیلے کی قیمت 4 ہزار سے بڑھ کر 5 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
 آٹے کی قیمت میں اضافے سے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیاہے،وہ روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر سراپا احتجاج ہیں کیونکہ مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میرپوراور بھمبر میں موبائل ڈیٹا سروس 100 روزہ تعطل کے بعد بحال
 شہریوں نے آٹے کی قیمتوں میں کمی اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔