پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے عوامی امیدیں ٹوٹ گئیں

Aug 28, 2026 | 11:10:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے عوامی امیدیں ٹوٹ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکرشیخ )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی سے عوامی امیدیں ٹوٹ گئیں۔
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 50پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 19پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس پرشہری ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔
 شہریوں کاکہناہے کہ پیٹرول میں پچاس پیسے کی کمی عوام کے ساتھ مذاق ہے،حکومت کوپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کرنی چاہیے تاکہ مہنگائی کم ہو۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ پمز؛ وزیر اعظم کی تحقیقاتی کمیٹی نے عبوری رپورٹ تیار کر لی

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول 50 پیسے فی لیٹر اورڈیزل 19 پیسے فی لیٹرسستاکیاہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342.60روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371.61روپے مقرر کی گئی ہے۔