ملکی اورعالمی حالات کے پیش نظر 35 سال بعد لاہور میں اجتماعی اعتکاف منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طاہر جمیل)تحریک منہاج القرآن کے بانی شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں مسلسل 35 سال سے منعقد ہونے والا اجتماعی اعتکاف اس سال منسوخ کر دیا ہے۔
ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ملکی اور بین الاقوامی حالات کے پیش نظر اس سال شہر اعتکاف منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اور ملک بھر کے کارکنان اپنے اپنے شہروں اور دیہات میں معتکف ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں بڑی تعداد میں معتکفین کا سفر اور ایک جگہ جمع ہونا آسان نہیں ہے، ڈاکٹر طاہر القادری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کے عوام اور اس کے محافظ اداروں کی حفاظت فرمائے۔
یاد رہے کہ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام شہر اعتکاف میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے ہزاروں افراد حصہ لیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی۔۔!