سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر

Mar 03, 2026 | 10:44:AM
سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ،لاہور کا آلودہ ترین شہروں میں دوسرا نمبر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمرہ فاطمہ، احسن عباسی ) سورج کی تیز کرنوں کے باعث درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہور کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ جبکہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

لاہور میں8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 237 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد لاہور آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر جبکہ کراچی 7 ویں نمبر پر آ گیا ہے،کراچ  کی ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 164 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ  کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:محکمہ داخلہ پنجاب کا یومِ شہادت حضرت علیؓ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کا حکم