مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے دوستوں کا بیان بھی سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) مقتول ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے دوستوں کا بیان بھی سامنے آگیا۔
سوشل میڈیا پر وارل بیان میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹک ٹاکر کے والد کافی عرصہ تک سرکاری ملازمت میں رہے جس کے بعد انھوں نے ریٹائرمنٹ لے لی، ثنا یوسف کا ایک چھوٹا بھائی ہے۔
ثنا یوسف کی ایک دوست نے بتایا کہ جس روز وہ قتل ہوئیں اس سے چند گھنٹے قبل انھوں نے اپنی سالگرہ کا دن منایا تھا،اس نے اپنے کچھ انتہائی قریبی دوستوں کو دعوت دی تھی جس میں، میں بھی شامل تھی مگر میں کسی وجہ سے نہیں جا سکی تھی جس کا مجھے ساری زندگی افسوس رہے گا۔
دوسری جانب ثنا یوسف کے خاندان سے مراسم رکھنے والے برہان الدین کا کہنا تھا کہ ثنا نے ایف ایس سی کا امتحان دیا تھا اور وہ مستقبل میں میڈیکل کالج میں داخلے کی تیاری کر رہی تھی،ان کا خیال تھا کہ وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کر کے چترال میں لوگوں کی خدمت کریں گی۔
برہان الدین کا کہنا تھا کہ ثنا یوسف کے والد انسانی حقوق کے کارکن اور ’چترال بچاؤ تحریک‘ کے اہم رکن تھے اور انھوں نے اپنے دونون بچوں کو بھی انسانیت کا درس دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ صنم جاوید خان ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی پنجاب مقرر