پہلے دونوں میں تکرار ہوئی پھر ؟مقتولہ ٹک ٹاکر کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی

Jun 03, 2025 | 15:22:PM
پہلے دونوں میں تکرار ہوئی پھر ؟مقتولہ ٹک ٹاکر کی پھوپھی نے اندر کی بات بتادی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسلام آباد میں چترال سے تعلق رکھنے والی نوعمر ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو اس کے ٹک ٹاکر دوست نے ہی گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزم کو بعدازاں فیصل آباد سے تحویل میں لے لیاگیا جس کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ظاہر کی گئی اور اب واردات سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
  ملزم عمر حیات عمر کاکا بھی ٹک ٹاکر ہے ، گزشتہ روز قتل کے بعد اپنا یوزر آئی ڈی چینج کیااور پولیس اس حوالے سے بھی تحقیقات کررہی ہے، ایسے وقت کا انتخاب کیا جب فیملی گھر پر موجود نہیں تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ لڑکی سے رابطے میں تھا،مقتولہ کی والدہ سامان لینے بازار گئی ہوئی تھی، والد اوربھائی بھی گھر پر موجود نہ تھے البتہ دوسرے کمرے میں پھوپھو موجود تھیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاکر ثنا یوسف کا قاتل گرفتار، ملزم کا مقتولہ سے کیا تعلق تھا؟اہم انکشافات

 رپورٹ کے مطابق  ثنا کی پھوپھو کا کہنا ہے دونوں میں تکرار ہوئی ثنا نے کہا غصہ نہیں کرو میں پانی لاتی ہوں،اس دوران تکرار زیادہ بڑھی تو ثنا نے کہا کہ گھر کے اندر اور باہر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہیں کچھ ہوا تو تم ذمہ دار ہو  گے،ملزم نے سب باتیں ہوا میں اڑاتے ہوئے ثنا پر فائرنگ کر دی، دو فائر کی انہوں نےآواز سنی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قاتل کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی 
رپورٹ کے مطابق ملزم نہ صرف گھر پہنچا بلکہ دوسری منزل پر مذکورہ فیملی قیام پذیر تھی اور سیڑھیاں چڑھ کر ملزم وہاں تک پہنچاجہاں دونوں کے درمیان بات چیت ہوئی اور مقتولہ نے ملزم کو موقع سے جانے کو کہا اور یہی باتیں پھوپھونے سنیں جو انہوں نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتائی ہیں، ملزم نے پھر فائر کیے جو مقتولہ کو لگے، اس کے بعد باہر نکلتا ہے اور گلی کے کونے سے دوڑنا شروع کردیتا ہے جس سے شبہ ہوتا ہے کہ ملزم کے پیسے پہلے سے کوئی گاڑی موجود تھی ، پھر کشمیرہائی وے سے ہوتا ہوا بذریعہ موٹروے فیصل آباد گیا جہاں روپوش ہوگیا لیکن بالآخر پکڑاگیا جس نے ابتدائی طور پر واردات کا اعتراف بھی کرلیا۔ 
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے اور اسلام آباد منتقلی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

خیال رہے کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنےآگئی جس میں وہ بھاگتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔